Mirchi Keema مرچی قیمہ

1570105831download (70).jpg

Why recepie famous for?

Mirchi Keema is a spicy dish that you can take in any meal of the day. You can make it in regular meals to enlighten your dinning. It’s not only easy but tasty too. This contain extra chillies that is why named as Mirchi keema.

Ingredients


قیمہ آدھا کلو
شملہ مرچ دو عدد
تیل آدھا کپ
(پیاز دو کپ (سلائس کی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
(زیرہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
(ٹماٹر تین عدد (کٹے ہوئے
(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
ہری مرچ چھ عدد
ہرا دھنیا تھوڑا سا
لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ

Instructions


پہلے تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے۔

اب آدھی پیاز نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب بچی ہوئی پیاز کو فرائی کرکے گولڈن کر لیں۔

پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا، پسا زیرہ اور قیمہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں، یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔

اب آدھا قیمہ نکال کر ایک طرف رکھیں۔

اس کے بعد شملہ مرچ اور ٹماٹر کو ایک ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب ٹماٹروں کو قیمے میں شامل کرکے اس پر نکالی ہوئی پیاز ڈال دیں۔

اس کے بعد شملہ مرچ ڈالیں۔

اوپر سے بچا ہوا قیمہ، پسا گرم مصالحہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر ڈھکیں اور ہلکی آنچ پر پکالیں۔

leave comments


Open Recipes